Home » Business » بیس کلو آٹے کا تھیلا 612روپے فروخت کرنے کی اجازت طلب

بیس کلو آٹے کا تھیلا 612روپے فروخت کرنے کی اجازت طلب

فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین عبدالجبار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حکومت آٹے کی قیمت میں 80روپے فی من اضافہ کے بعد بیس کلو آٹے کا تھیلا 612روپے فروخت کرنے کی اجازت دے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسکو نے دوسال پرانی گندم کو سستا کیا لیکن اس کا فائدہ عوام کونہیں بلکہ پاسکو افسران کی جیبوں میں گیا جس پر وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انکوائیری کمیٹی بنادی ، سپریم کورٹ بھی اربوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے پر ازخود نوٹس لے ۔ عبدالجبار کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں اضافہ منظور نہیں کیونکہ کئٰ ماہ پرانا فیول ایڈجسٹمنٹ انڈسٹری پر ایک بوجھ ہے جس کو ختم کیاجائے۔