Home » News » کراچی میں دہشتگردی کرانے والوں کو سب جانتے ہیں،ثروت اعجاز

کراچی میں دہشتگردی کرانے والوں کو سب جانتے ہیں،ثروت اعجاز

  • Publish on March 21, 2012 in News
  • |
  • by admin

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کوسب جانتے ہیں۔ رحمان ملک کے بار بار چکر لگانے سے شہرقائد میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔لاہور ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کا کہنا تھا کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں قید پندرہ لوگ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہے ہیں۔ بھتہ خوری نے کراچی کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔