Home » News » وزیراعظم کا لشکری رئیسانی کوفون،استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

وزیراعظم کا لشکری رئیسانی کوفون،استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

  • Publish on March 21, 2012 in News
  • |
  • by admin

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پارٹی رہنما اور وزیر اعلٰی بلوچستان کے بھائی لشکری رئیسانی سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ لشکری رئیسانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ٹیلی فون پر لشکری رئیسانی کو ملاقات کی دعوت دی۔وزیراعظم نےکہاکہ ملاقات میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کیئے جائیں گے ۔ذرائع کےمطابق لشکری رئیسانی پیپلز پارٹی کی حکومت سے ناخوش اور مایوس ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے حکومت نے مناسب اقدامات نہیں کیے۔نہ ہی بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا گیا۔ لشکری رئیسانی نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری سینیٹ کو بذریعہ فیکس بھجوایا تھا۔