Home » News » جنرل کیانی کی برطانوی فوج کےسربراہ سے ملاقات

جنرل کیانی کی برطانوی فوج کےسربراہ سے ملاقات

  • Publish on March 21, 2012 in News
  • |
  • by admin

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹروال سے ملاقات کی۔ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پرغوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اوربرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے سکیورٹی اوردفاع سے متعلق مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے برطانوی منصوبہ بندی کے عمل کوسراہا۔ آرمی چیف نے برطانوی وزیردفاع فلپ ہیل منڈ اورعالمی ترقیاتی امور سے متعلق وزیر اینڈریو مچل سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرعلاقائی سکیورٹی سے متعلق معاملات اوربرطانیہ کے پاکستان میں تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں میں کردارپربات کی گئی۔