Home » News » گیارہ ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کم کردی، ہیلری کلنٹن

گیارہ ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کم کردی، ہیلری کلنٹن

  • Publish on March 21, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی پابندیوں سے ایران متاثر ہواہے۔ گیارہ ممالک نے تہران سے تیل کی خریداری کم کردی ہے۔ ان کے خلاف پابندیاں نہ لگائی جائیں۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ ایران کے خلاف عالمی اقتصادی پابندیاں موٴثر ہیں۔ بلجیم، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، جاپان، ہالینڈ، پولینڈ، اسپین اور برطانیہ نے ایران کیخلاف اقتصادی پابندیوں پر عمل شروع کردیاہے۔ہیلری کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عالمی اقتصادی پابندیاں اور سفارتکاری کام کررہی ہے۔ جوہری تنازع پر ایران کو حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے ایران سے تجارت اور تیل کی خریداری بند نہ کی تو دونوں ممالک امریکی پابندیوں کے زد میں آسکتے ہیں۔دوسری جانب براک اوباما نے مطالبہ کیاہے کہ ایرانی حکومت عوام سے الیکٹرانک رابطوں پر پابندی ختم کرے۔ امریکا ایرانی عوام سے رابطے میں رہنا اور ان سے مذاکرات کرنا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام کوششوں کا مقصد ایرانی عوام کو باخبر رکھنا ہے کہ امریکا تہران سے تعلقات اور عوام کی بہتری کیلئے کیا کررہاہے۔