Home » Sports » سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا کا میچ ٹائی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا کا میچ ٹائی

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ پانچ میچوں کی سیریز بدستور ایک ایک سے برابر ہے۔آسٹریلیا کے دوسو اکیس رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم دوسوبیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کنگسٹن میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں دو سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مائیک ہسی سڑسٹھ اور جارج بیلی انسٹھ رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن نے تین، کیمر روچ اور مارلن سموئلز نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی جوابی اننگز بھی ایک اوور پہلے دوسو بیس رنز پر ختم ہوگئی۔جونسن چارلس نے پینتالیس،آندرے رسل نے سینتیس اورکیرن پولارڈ نے چھتیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے تین،کلنٹ مکائے اور ڈوہرٹی نے دو،دو وکٹیں لیں۔سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔