Home » Gujranwala » نہراپرچناب میں 3 لڑکے نہاتے ہوئے ڈوب گئے

نہراپرچناب میں 3 لڑکے نہاتے ہوئے ڈوب گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)جی ٹی روڈ پر چندداقلعہ کے قریب واقع نہراپرچناب میں 3محنت کش لڑکے نہاتے ڈوب گئے ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا دوسرے لڑکے کی نعشیں مل گئی جبکہ تیسرے لڑکے کو پانی کی تندوتیز لہریں بہا کر لے گئیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کڑکتی دھوپ میں تینوں دوست آفتاب احمد ولد ممتاز سکنہ شہباز کالونی، قادر ولد ثناءاللہ سکنہ شاہین آباد اور رضوان احمد سکنہ موڑ ایمن آباد گرمی اور لُو کی تپش کو کم کرنے کیلئے نہر اپر چناب میں نہانے کیلئے چلے گئے اور تینوں دوستوں نے اکٹھے نہر میں چھلانگیں لگا دیں مگر نہر اپر چناب کے پانی نے تینوں کو اپنی آغوش میں لے لیا جس پر وہاں موجود لوگ نے چیخ و پکار کر دی 3لڑکے ڈوب گئے ہیں لوگوں نے ایمرجنسی پر اطلاع کر دی جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے تیراکوں کی خدمات حاصل کر لیں تیراکوں نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نوجوان آفتاب احمد کو زندہ نہر سے نکال لیا تاہم اے مخدوش حالت کے باعث مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا اسکے دوسرے ساتھی عبدالقادر کی لاش نہر سے نکال لی گئی جبکہ تیسرے نوجوان رضوان احمد سکنہ موڑ ایمن آباد کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی اس کی تلاش جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈوبنے والے تینوں نوجوان نہر اپر چناب سے چند قدم کے فاصلہ پر واقع ایک فیکٹری میں محنت مزدور کرتے تھے۔