Home » Gujranwala » بجلی کی قیمتوں میںاضافہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافہ کو بلاجواز ہے۔فیصل میر

بجلی کی قیمتوں میںاضافہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافہ کو بلاجواز ہے۔فیصل میر

گجرات:پاکستان پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میںاضافہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافہ کو بلاجواز اور غیر منصفانہ اقدام قراردیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام ایک طرف بے تحاشہ مہنگائی اور بد امنی کی لپیٹ میں ہے جبکہ دوسری طرف مختلف مدوں میں ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس سے ان کا جینا محال ہو چکا ہے ۔انہوں نے پارٹی وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملک اور صوبہ پنجاب میں باالخصوص تیزی سے بڑھتی ہوئی بدامنی اور مہنگائی پر تشو یش کا اظہار کیا اورگیس و بجلی کی عدم دستیابی ،پٹرولیم مصنوعات میں کمی ،آٹا اور آشیائے خورد ونوش کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں اور کرایوں میں ہو شربا اضافہ غریب عوام پر آسمانی بجلی گرنے کے مترادف ہیں ۔ملک کے طول وعرض میں لاقانونیت ، اغواء ،ڈاکہ زنی اور قتل وغارت کی وارداتوں نے لوگوں کا امن وسکون چھین لیاہے۔صوبہ سرحد میں آغوا ء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے خطرے نے لوگوں کو دہشت زدہ کر رکھا ہے۔ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود اس کی قیمتیں بڑھائی جس سے غریب عوام شدید متاثر ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی اور مہنگائی زوروں پر ہے ،حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انھوںنے کہا کہ حکومت کو نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوامی فلاح و بہبود ،مہنگائی کے تدارک ،عوامی تحفظ اور حکومتی رٹ کی بحالی پر توجہ دینا چاہیے کیونکہ موجودہ جاری صورتحال سے عوام کی تشویش مزید بڑھ رہی ہے اور صوبے میں انارکی پھیلنے کے ساتھ ساتھ اس کی اقتصادی صورتحال بگڑ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سراسر ناروا اقدام ہے لہٰذا حکومت یہ فیصلہ واپس لے کر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔