Home » News » سلالہ چيک پوسٹ حملہ، امريکا کي معافي کافي نہيں ہوگي، حنا رباني کھر

سلالہ چيک پوسٹ حملہ، امريکا کي معافي کافي نہيں ہوگي، حنا رباني کھر

  • Publish on March 27, 2012 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد : وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ سلالہ چيک پوسٹ حملے پر امريکا کي جانب سے معافي کافي نہيں ہوگي. وزير خارجہ حنا رباني کھر نے اسلام آباد ميں اپني رہائش گاہ پر امريکي ٹي وي کو انٹرويو ميں بتايا کہ سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو حملے کے بعد امريکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثاني کي ضرورت ہے. انہوں نے بتايا ہم گزشتہ دس سالوں سے اتحادي تھے کيا ہميں اتحادي ہونے کي عزت ملي؟. حنا رباني کھر نے بتايا کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان نے انساني جانوں کي بے پناہ قربانياں ديں اور اتحادي ہونے کے ناطے بہت معاشي نقصان اٹھانا پڑا. انہوں نے بتايا تعلقات کو فلسفيانہ اصول کے بجائے حقيقي اور عملي طور پر ديکھنا چاہئے. اس موقع پر حنا رباني کھر نے طالبان رہنما ملا عمرکي پاکستان سے رابطے کے دعوے کو مسترد کر ديا.