Home » News » امیر ممالک میں پناہ حاصل کرنے میں افغانی سرفہرست

امیر ممالک میں پناہ حاصل کرنے میں افغانی سرفہرست

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

دنیا کے امیر ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کے خواہشمندوں میں افغان باشندے سرفہرست ہیں جبکہ چینی اور عراقیوں کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے مطابق سن دو ہزار گیارہ میں امیر ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کرنے کے لئے پینتیس ہزار سات سو افغان ، چوبیس ہزار چار سو چینی اور تئیس ہزار پانچ سو عراقی شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔مجموعی طورپر چوالیس صنعتی ممالک میں پناہ حاصل کرنے کے لئے چار لاکھ اکتالیس ہزار تین سو افراد نے کوششیں کیں۔ پاکستان،شام، لیبیا اور تیونس سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔