Home » Technology » میکسیکو:15ویں صدی کی دریافت اشیاء کی نمائش

میکسیکو:15ویں صدی کی دریافت اشیاء کی نمائش

میکسیکو میں پندرہویں صدی کی دریافت اشیاء میوزیم میں رکھ دی گئیں۔ میکسیکو سٹی کے ٹیمپلو میئر میوزیم میں پانچ سو سال پرانی چھتیس دریافت اشیاء رکھی گئیں جن میں مجسمے،پینٹنگ اور اس دورکے ٹوٹے ہوئے برتن شامل ہیں۔اس موقع پر شہریوں نے نادر اشیاء کامعائنہ کیا۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ اشیاء میکسیکو سٹی میں کھدائی کے بعدبرآمد ہوئیں۔جو اَزٹیک نامی تہذیب کے باشندوں سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے پندرہوں صدی میں میکسیکو کو آبادکیا۔