Home » Sports » میامی ٹینس:سیمی فائنل میں شراپوا اور وزنیاکی کا ٹکراؤ

میامی ٹینس:سیمی فائنل میں شراپوا اور وزنیاکی کا ٹکراؤ

میامی اوپن ٹینس کے ویمنز سیمی فائنل میں ماریا شراپوا کا ٹکراؤ کیرولین وزنیاکی سے ہوگا۔ عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے مینز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ماریا شراپوا نے چین کی لی نا کو چھ تین اور چھ صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے امریکا کی سرینا ولیمز کے خلاف چھ چار اور چھ چار سے فتح پائی۔ مینز کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک یوکووچ نے فرانس کے رچرڈ گسکواں کوسات پانچ اور چھ تین سے ہرایا۔اسپین کے رافیل نڈال نے جاپان کے کائی نشی کوری کو چھ چار اور چھ چار سے مات دے دی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جائلز سیمون کو چھ تین اور چھ چار سے ہرادیا۔