Home » News » چین اور روس کا باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

چین اور روس کا باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

پانچ ممالک کی تنظیم بی آر آئی سی ایس کا اجلاس بھارت میں ہو رہا ہے جس میں برازیل، روس، بھارت،چین اور جنوبی افریقہ کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونیوالی کانفرنس میں شریک چینی صدر ہوجنتاوٴ نے اپنے روسی ہم منصب دیمتری میدیوف سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوٴں نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے صدر ہوجنتاوٴ نے کہا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے میں چین اور روس کا ہر شعبے میں قریبی تعاون ضروری ہے۔