Home » News » امریکا کوپاکستانی پارلیمنٹ کی بحث ختم ہونے کا انتظار

امریکا کوپاکستانی پارلیمنٹ کی بحث ختم ہونے کا انتظار

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پاکستانی پارلیمنٹ میں بحث ختم ہونے کاانتظار ہے، اس کے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں پاکستانی پارلیمنٹ میں جاری بحث کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ سیول میں اوباما گیلانی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی اور امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان سے تعلقات جلد بحال ہوجائیں تاکہ افغانستان میں جاری جنگ متاثر نہ ہوسکے۔