Home » News » جان کو خطرہ ہے،پاکستان نہیں آسکتا،حسین حقانی

جان کو خطرہ ہے،پاکستان نہیں آسکتا،حسین حقانی

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھا ہے جس میں انھوں نے اپنی زندگی کولاحق خطرات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔جان کوخطرہ ہے پاکستان نہیں آسکتا۔حسین حقانی نے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے اے آروائے نیوز کوبتایا کہ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھ دیا ہے اوروہ خط کی تفصیلات منظرعام پرنہیں لاسکتے تاہم حسین حقانی نے کہا کہ انھوں نے خط میں استدعا کی ہے کہ انھیں ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی سہولت دی جائے کیونکہ بعض شدت پسند عناصر اورریاستی اہلکاروں کی طرف سے ان کی جان کوخطرہ ہے ۔حسین حقانی نے کہا کہ میمو کمیشن کامقصدحقائق جاننا ہے اوران پرکوئی مقدمہ بھی نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ملزموں جیسا سلوک کیا جائے۔ حسین حقانی نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کی طرح انھیں بھی ویڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دی جائے۔ حسین حقانی نے کہا کہ اگر انھیں ویڈیو لنک کے ذریعے ویڈیوبیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہ دی گئی تو یہ ایک غیرملکی کوایک پاکستانی شہری پر ترجیح دینے کے مترادف ہوگی۔