Home » News » وولربیراج تنازع،بھارت اضافی تکنیکی معلومات دینےپرراضی

وولربیراج تنازع،بھارت اضافی تکنیکی معلومات دینےپرراضی

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

پاکستان اور بھارت نے دریائے جہلم پر متنازع وولر بیراج کا معاملہ سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کو اضافی تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا۔نئی دہلی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری وزارت پانی و بجلی امتیاز قاضی اور بھارت کی جانب سے سیکرٹری وزارت آبی وسائل نے کی۔جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ دونوں وفود نے تعمیری تعاون کی روح کے مطابق بات چیت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ وولر بیراج تنازع کے جلد حل کےلیے سند طاس معاہدے کے تحت مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔ بھارت نے پاکستان کو اضافی معلومات فراہم کرنے بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔