Home » News » لوڈشيڈنگ کا مارا سڑکوں پر نہيں آئے گا تو کہاں جائيگا، نواز شريف

لوڈشيڈنگ کا مارا سڑکوں پر نہيں آئے گا تو کہاں جائيگا، نواز شريف

  • Publish on March 29, 2012 in News
  • |
  • by admin

خانيوال:مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ جس کے گھر ميں 20بيس گھنٹے بجلي نہيں ہوگي وہ سڑکوں پر نہيں آئے گا تو کہاں جائے گا. ميڈيا سے گفتگو ميں انہوں نے کہا کہ لوڈ شيڈنگ پر جو لوگ سڑکوں پر ہيں، ميري ہمدردياں انکے ساتھ ہيں، شہبازشريف نے لوڈشيڈنگ کے معاملے پر سڑک پر آنيکي بات درست کي، وفاق کسي بھي صوبے کے ساتھ ناانصافي کرے تووزيراعلي? آوازاٹھاسکتاہے. انہوں نے کہا کہہندوستان اگرصحيح قيمت پر بجلي ديتا ہے تو لے لينا چاہيئے. نواز شريف کا کہنا تھا کہ حکومت کي ساري توجہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پرلگي ہوئي ہے، حکومت نے4سال ميں عدالتوں سے لڑائي اوربري حکمراني کے علاوہ کيا کيا. انہوں نے کہا کہ جہاں نو گو ايريا بن جائيں ، وہاں کا اللہ ہي حافظ ہے، مسلم ليگ (ن)کا کوئي عسکري ونگ نہيں ہے.