Home » Gujranwala » ڈی جی پی آر کے سینئر آفیسر احمد علی عتیق کو ڈائریکٹر انفارمیشن گوجر انوالہ ڈویژن تعینات کردیا گیا

ڈی جی پی آر کے سینئر آفیسر احمد علی عتیق کو ڈائریکٹر انفارمیشن گوجر انوالہ ڈویژن تعینات کردیا گیا

گوجرانوالہ(چیف رپورٹر)سیکرٹری ا طلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے ڈی جی پی آر کے سینئر آفیسر احمد علی عتیق کو ڈائریکٹر انفارمیشن گوجر انوالہ ڈویژن تعینات کردیا ہے وہ آج اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیں گے احمد علی عتیق انتہائی تجربہ کار ‘ محنتی اور دیانتدار آفیسر ہیں قبل ازیں وہ ڈائر یکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز لاہورمیں فرائض انجام دے رہے تھے گوجرانوالہ ڈویژن کے اخبار نویسو ں اور میڈیا کے نمائند وں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے ان کی کامیابی کی دعا کی ہے اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے ڈائر یکٹوریٹ انفارمیشن گوجر انوالہ میں تعینات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر محمود کو ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل کا ایڈ یشنل چارج تفویض کیا ہے ان کے پاس ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس منڈی بہاؤالدین کابھی چارج ہے اپنے محکمانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انہیں دیگراضافی ذمہ داریاں سونپنا ان کی دیانتداری‘محنت ‘ لگن اور صوبائی حکومت کی پالیسی کی کامیابی او رمحکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کے لئے مخلصانہ کوششوں کا ثمر ہے ضلع کے تمام محکموں کے افسران اور صحافی برادری نے ان کی کامیابی کی دعاکرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔