Home » Gujranwala » پنجاب حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،نسرین اشفاق

پنجاب حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،نسرین اشفاق

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے اپوزیشن کی طرف سے پنجاب میں لیپ ٹاپس کی خریداری کے حوالے سے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ مخالفین کو خادم اعلیٰ شہباز شریف کے فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات ہضم نہیں ہورہے۔ نسرین اشفاق نے کہا کہ پنجاب حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور میاں شہباز شریف جیسے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کسی میں جرأت نہیں کہ وہ قوم کا پیسہ ہڑپ کرسکے۔ نسرین اشفاق نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے ویژن کے نتیجہ میں صوبے میں دانش سکول قائم ہوئے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب قائم کی گئیں۔ اساتذہ کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا گیا اور اب ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپس کی فراہمی سے خادم اعلیٰ نے نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے عمل کو جدید دور میں داخل کردیا ہے۔