Home » News » شام: دو روز میں125ہلاکتیں،امن منصوبے پر عملدرآمد خطرے میں

شام: دو روز میں125ہلاکتیں،امن منصوبے پر عملدرآمد خطرے میں

  • Publish on April 10, 2012 in News
  • |
  • by admin

شامی فوج کی جانب سے لبنان اور ترکی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فائرنگ کے بعد کوفی عنان کے امن منصوبے پر آج سے عمل درآمد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب شام میں جنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچیس سے تجاوز کرگئی ہے۔شام کی افواج نے ترکی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کے کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لبنانی کیمرہ مین سمیت دو افراد ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب شامی فوج کی جانب سے باغیوں کیخلاف کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے امن منصوبے پر عمل درآمدکے آثار نظر نہیں آرہے۔دمشق امن منصوبے سے فرار چاہتا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان آج ترکی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ شامی پناگزینوں کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔