Home » News » حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی،نوازشریف

حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی،نوازشریف

  • Publish on April 10, 2012 in News
  • |
  • by admin

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ۔ آئندہ حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نےملک کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوٹ چھاپ کر خسارہ پورا کررہی ہے بہتر تھا کہ کرپشن کم کی جاتی . انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور مذاکرات میں تعطل کی وجہ پرویز مشرف تھے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔