Home » News » ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

  • Publish on April 10, 2012 in News
  • |
  • by admin

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج کراچی میں ٹرانسپورٹرز اتحاد کی جانب سے ہڑتال ہے جس کے سبب شہر کی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بالکل غائب ہے۔ ہڑتال کے باعث ثانوی تعلیمی بورڈ نے آج ہونے والا دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی ملتوی کردیا ہے۔ہڑتال کا اعلان کئی روز پہلے ہی کردیا گیا تھا جس کے سبب پیر کی شام سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی تھی ۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں کی اکثریت آج دفاتر نہ پہنچ سکی جبکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہیں۔ثانوی تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دسیویں جماعت کا منسوخ شدہ انگریزی کا پرچہ 8مئی کو ہوگا۔ دوسری جانب شہر بھر کے پرائیویٹ اسکولز نے بھی گزشتہ شب ہی چھٹی کا اعلان کردیاتھا۔پبلک ٹرانسپورٹ ہڑتال کے باعث رکشہ اورٹیکسی والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ عوام سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ ہڑتال کے باعث غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہےایک اور اطلاع کے مطابق شہر بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیموں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز نے ایک ہفتے کے الٹی میٹم کے بعد آج شہر کا پہیہ جام کردیا ہے۔سڑکوں پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ہی رواں دواں ہے ۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاتھا تاہم کچھ بسوں کی اندرون ملک روانگی بھی جاری رکھی۔