Home » News » حسن ابدال:خوشیوں اور رنگوں کے تہوار بیساکھی کی تقریبات

حسن ابدال:خوشیوں اور رنگوں کے تہوار بیساکھی کی تقریبات

  • Publish on April 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

خوشیوں اور رنگوں کے تہوار بیساکھی میلے کی تقریبات گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری ہیں۔ تین روزہ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے دل پاکستانیوں نے مہمان نوازی سے جیت لیے۔بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارتی پنجاب سے آ ئے ہوئے سکھ یاتریوں کے چہرے جہاں ایک طرف مذہبی رسومات کی ادائیگی پر خوشی سے تھمتا رہے تھے تو وہیں چہروں پر پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے پیار بھری مسکراہٹ لئے ہر ایک کے لبوں پر محبت اور اخلاص کی لڑی میں پروئے ہوئے ایک سے الفاظ سجے ہوئے ملے۔رنگا رنگ میلے کے دوران مقامی افراد بھی گوردوارہ پنجہ صاحب میں سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان پیار محبت اور دوستی کے رشتے کو فروغ دینا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید احمد خان میلے کے دوران جہاں پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور محبت نے پڑوسی ملک کے سکھ یاتریوں کے دلوں کو فتح کیا تو وہیں سکھ یاتریوں نے بھی محبت کا جواب گرمجوشی سے دے کر یہ بات ثابت کر دی کہ دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دے کر نفرت کی دیواروں کو گرایا، دوریوں کو مٹا یا اور دلوں کو اور بھی قریب لایا جا سکتا ہے۔