Home » Sports » قومی ایمچور گالف:انٹرنیشنل ٹیم میچ سری لنکا نے جیت لیا

قومی ایمچور گالف:انٹرنیشنل ٹیم میچ سری لنکا نے جیت لیا

قومی ایمچور انٹرنیشنل گالف چیمپین شپ میں انٹرنیشنل ٹیم میچ سری لنکا نے جیت لیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین جے آر جئے وردنے ٹرافی ہفتے کو کھیلی جائے گی۔رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹیم میچ میں سری لنکا نے پہلی، بنگلہ دیش نے دوسری اور پاکستان بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے انفرادی مقابلوں میں سری لنکا کے تھنگا راجہ اور بنگلہ دیش کے دولال حسین ایک سو بیالیس گروس اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔خواتین کے انفرادی مقابلوں میں ثمینہ علی پہلی، غزالہ یاسمین دوسری اور کاشفہ طور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ جبکہ بین الصوبائی ٹیم میچ میں سندھ پہلے اور پنجاب کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔