Home » Entertainment » فلم ہائوس فُل2سے سنیما ہائوس فُل،1ہفتے میں 72 کروڑ کا بزنس

فلم ہائوس فُل2سے سنیما ہائوس فُل،1ہفتے میں 72 کروڑ کا بزنس

کامیڈی بالی ووڈ فلم ہائوس فُل ٹو نے ایک ہفتے میں بہتر کروڑروپے کا بزنس کرلیا۔ فلم ہائوس فُل ٹو نے سنیما ہوئس فُل کردیئے۔ فلم کے بارے میں ناقدین کا کہنا تھا کہ فلم چاہے کتنی ہی کامیڈی اور پاورفُل کیوں نہ ہو، آئی پی ایل میچزکے دوران کسی فلم کی دال نہیں گلتی۔مگر یہ سب کچھ غلط ثابت کردیا بالی ووڈ ڈائریکٹڑ ساجد ناڈیاوالا نے، جن کی فلم ہائوس فُل کے سیکوئیل ہائوس فُل ٹو نے کمال کردیا اور صرف ایک ہفتے میں بہتر کروڑ کا بزنس کرکے پیشین گوئیوں کو غلط ثابت کردیا۔