Home » News » گورنربلوچستان نے صوبائی حکومت کو ناکام قراردےدیا

گورنربلوچستان نے صوبائی حکومت کو ناکام قراردےدیا

  • Publish on April 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے صوبائی حکومت کو ناکام قرار دےد یا۔انہوں نے کہا کہ قیام امن ناکامی، اتنی بڑی کابینہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کیخلاف جمعے کوہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے گورنر ہاﺅس کے باہر دھرنا دیا اور احتجاج کیا ایچ ڈی پی نے تسلسل کیساتھ جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف عالمی سطح حتجاج کا اعلان کیا ہے۔ہزارہ برادری کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے وزراءبھی اظہار یکجہتی کیلئے آئے اور پی پی پی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے انکشاف کیا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے لوگ بلوچستان نقل مکانی کررہے ہیں۔علی مدد جتک صوبائی وزراءکے ہمراہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے وفد نے گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گورنر نے صوبائی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اورکہاکہ اگر امن وامان قائم نہیں ہوتا حکومت کی ناکامی پر سول وار ہوگی اور اگر فوج کو بلاناپڑا تو نقصان ہوگا گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے صوبے کی بڑی کابینہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کابینہ کے ہوتے ہوئے صورتحال کنٹرول نہیں ہو رہی ہے تو اتنے وزراءکا کوئی فائدہ نہیں۔سیکریٹری داخلہ نےگورنرکو بتایا کہ کوئٹہ شہرکےسیکیورٹی پلان کو ازسرنوترتیب دیا جارہا ہے۔ گورنر بلوچستان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔