Home » News » امریکا کا ڈرون حملے نہ روکنے کا فیصلہ

امریکا کا ڈرون حملے نہ روکنے کا فیصلہ

  • Publish on April 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.امریکی عہدیدار کے مطابق وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پرباضابطہ معافی کےلئے غور کررہاہے۔امریکی عہدیدار کی جانب سےیہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ متفقہ طور پرامریکی ڈرون حملے روکنے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔