Home » News » کراچی: لیاری میں کشیدگی برقرار

کراچی: لیاری میں کشیدگی برقرار

  • Publish on April 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

کراچی کا علاقہ لیاری گزشتہ پورا دن فائرنگ، دستی بم حملے اور راکٹ حملوں سے گونجتا رہا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آج صبح ہوتے ہی پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔لیاری ٹاؤن میں آج ہونےوالا میٹرک کا پرچہ ملتوی۔لیاری کے علاقے لی مارکیٹ چوک صبح ہوتے ہی مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی کی اس دوران ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی گئی۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔ پولیس کے ساتھ ایف سی کی بھی بھاری نفری لی مارکیٹ کے علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔گزشتہ روز بھی پورا دن لیاری فائرنگ سے گونجتا رہا۔ اس کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لیاری سے گینگ وار کے ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔