Home » News » گلگت بدامنی:تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن قائم کرنےکااعلان

گلگت بدامنی:تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن قائم کرنےکااعلان

  • Publish on April 14, 2012 in News
  • |
  • by admin

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں بدامنی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن قائم کرنے کااعلان کردیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا گلگت بلتستان کے حالات پر قابو پالیا گیاہے۔ علمائے کرام سےمشاورت کے بعد گلگت بلتستان کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ وزیرداخلہ نےبتایا گلگت بلتستان میں ہلاکتوں پرعدالتی کمیشن قائم کیاجائےگا۔اس کمیشن میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کاایک ایک جج شامل ہوگا۔ گلگت بلتستان میں کرفیو کا آج بارہواں روز ہے۔دکانیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سےاشیائےخورونوش کی شدید قلت ہوگئی ہے۔خوف و ہراس کی فضا میں چند گھنٹے کیلئےکرفیو ہٹایا بھی جاتا ہے تودکانوں پراشیاء موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوتکلیف کاسامناہے۔