انجیلینا جولی،بریڈ پٹ کی ہو گئی منگنی
- Entertainment on April 14, 2012 in
- |
- by admin
ہالی وڈ اسٹارز انجیلنا جولی اور بریڈ پٹ نے با لاخر کر ہی ڈالا شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ اور کر لی منگنی۔بریڈپٹ کی ترجمان سنتھیا پیٹ دانتے نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹار جوڑے نے منگنی کر لی ہے اور بہت جلد شادی کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اس خبر پر بے حد خوش ہیں۔انجلینا اوربریڈ پٹ دوہزارپانچ سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ان کے تین اپنے بچے ہیں جبکہ تین بچے گودلیے گئے ہیں۔