Home » Gujranwala » سیلزٹیکس گروپ کے سینئرآڈیٹرزکی ترقیوں میں ممبران لینڈریونیوسروسزرکاوٹ بن گئے

سیلزٹیکس گروپ کے سینئرآڈیٹرزکی ترقیوں میں ممبران لینڈریونیوسروسزرکاوٹ بن گئے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سیلزٹیکس گروپ کے سینئرآڈیٹرز،آڈیٹرزکی ترقیوں میں ممبران لینڈریونیوسروسزرکاوٹ بن گئے انکم ٹیکس گروپ سے تعلق رکھنے والے ممبرآئی آرایس نے وزیراعظم وفاقی سیکرٹری خزانہ اورچےئرمین ایف بی آرکی جانب آڈیٹرزوسینئرآڈیٹرزکو17ویں سکیل میں ترقی کی منظوری کے بعدانکم ٹیکس یونین کوہڑتال پرآمادہ کرلیاممبران لینڈریونیوسروسزکے مبینہ امتیازی سلوک کے بعدسیلزٹیکس گروپ کے ملازمین نے ان لینڈریونیوسروسزسے الگ ہونے کی دھمکی دے دی انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ان لینڈریونیوسروسزمیں تعینات ہونیو الے سیلزٹیکس ملازمین جن میں آڈیٹرزوسینئرآڈیٹرزنے اپنی ترقیوں کیلئے چےئرمین ایف بی آرسے ملاقات کرکے اپنے ساتھ ہونیو الے امتیازی سلوک کے بارے میں آگاہ کیاجس پرچےئرمین ایف بی آرنے1996سے بھرتی ہونے والے آڈیٹرزوسینئرآڈیٹرکی ترقی کی سمری وزیراعظم اوروفاقی سیکرٹری خزانہ کوبجھوادی وزیراعظم اوروفاقی سیکرٹری مذکورہ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے سیلزٹیکس گروپ کے ملازمین کوترقی دے دی مگرممبران لینڈریونیوسروسزشاہداس نے محکمانہ رقابت کی بناء پرانکم ٹیکس یونین لاہورکے عہدیداروں کوہڑتال کرنے پرآمادہ کرلیا اورانکم ٹیکس یونین کی کال پرلاہورراولپنڈی سیالکوٹ میںہڑتال کردی گئی سیلزٹیکس ملازمین نے ممبران لینڈریونیوسروسزکے مبینہ اقدام کے خلاف شدیداحتجاج شروع کردیا ہے اورترقیوں کی راہ میں بلاجوازرکاوٹیں ڈالنے کے ردعمل میں آئی آرایس سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے ترقیوں سے متاثرہ سینئرآڈیٹرزوآڈیٹرزنے ممبران لینڈریونیوسروسزپرالزامات عائدکرتے ہوئے چےئرمین ایف بی آرسمیت وفاقی اعلیٰ حکام کودرخواستیں ارسال کردی ہیں