Home » Gujranwala » پاکستان سے محبت کرنیوالوں کیلئے واقعات کسی قیامت سے کم نہیں،خواجہ وقار

پاکستان سے محبت کرنیوالوں کیلئے واقعات کسی قیامت سے کم نہیں،خواجہ وقار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) و سابق ٹکٹ ہولڈر خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو ہمیشہ مشکلات اور ناگہانی آفتوں سے لڑتے دیکھا مگراتنا بڑا سانحہ آج تک نہیں ہو ا، پوری قوم اس ناگہانی واقع سے رنج میں مبتلا ہے، پاکستان سے محبت کرنے والوں کیلئے ایسے واقعات کسی قیامت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور روڈ پر منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ہمیشہ ملک اور قوموں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے چلیں آئیں ہیں، اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر پاک فوج کے جوانوں نے ہمارے دفاع کیلئے جائے حادثہ کے مقام پرجنگ بھی لڑی اور دشمنوں سے سیاچن کی چوٹیوں کو دفاعی انداز سے آزاد کروایا، جنگ بندی کے باوجود بھی ہمارے جوان حادثے کے مقام پر ہماری سرحدو ں کی حفاظت کے لئے مامور تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اپنی امان میں رکھے پوری قوم اپنے جوانوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔