Home » Gujranwala » پنجاب حکومت مرنیوالے کو تو واپس نہیں لا سکتی، رانا عمر

پنجاب حکومت مرنیوالے کو تو واپس نہیں لا سکتی، رانا عمر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی کے زیر اہتمام سیٹلائٹ ٹاؤن میں رانا عمر جنرل سٹور کے عمارت تلے دب کر جاں بحق ہونیوالوں کیلئے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی صدر عامر اکرام بٹ، نائب صدر خالد پرویز ڈار، حافظ کاشف جاوید، رانا سعید، انعام اﷲ چیمہ و دیگر نے بھی شرکت کی، عامر اکرام بٹ اور خالد پرویز ڈارنے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت بھی مرنیوالے کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مرنیوالے کو تو واپس نہیں لا سکتی لیکن ان کے لواحقین کے دکھوں کا کچھ حد مداوا کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس کے آخر میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔