Home » Gujranwala » عوام کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،شیخ نوید

عوام کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،شیخ نوید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ نوید نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس میں حکمران طبقہ ناکام ہوچکا ہے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانا ہوگی مسلم لیگ ق عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل حل تک ہر ممکن اقدامات کرے گی ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ظہور الٰہی ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک وقوم کو تباہ کردیا ہے حکمرانوں کو اپنی روش بدلنا ہوگی وگرنہ عوام اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پہ نکل آئے گیں ۔