Home » Gujranwala » وزیراعظم کا خاندان کرپشن کاباواآدم بن چکا ہے،افضل بیگ

وزیراعظم کا خاندان کرپشن کاباواآدم بن چکا ہے،افضل بیگ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاک کشمیرآرگنائزیشن کے صدرمرزامحمدافضل بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہے کہ کاسٹہ گدائی(کشکول)کے لے کربھیک کے بل بوتے پرملک چلانے والے حکمرانوں نے اپنے چہیتوں کونوازنے کیلئے 73افرادپرمشتمل وفاقی کابینہ تشکیل دے کرغریبوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی کڑوڑوں عوام غربت بے روزگاری مہنگائی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اپنے بچوں کی مناسب پرورش اورتعلیم تریبت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں۔مگرحکمرانوں کے پاس اپنے من پسندسرمایہ داروں اورجاگیرداروں کومزیدمراعات اورسہولیات کی فراہمی کے علاوہ غریبوں کی فلاغ بہبوداوران کا معیارزندگی بہتربنانے کا کوئی عملی پروگرام نہیں ہے انہوں کہا کہ وزیراعظم کا خاندان کرپشن کاباواآدم بن چکا ہے۔جبکہ وزیراعظم اپنی پارسائی،پاک بازی،پرہیزگاری،امانت ودیانت میں زمین وآسمان کے قلابے ملانے کی مضحکہ خیزکوشش میں مصروف ہیں۔