Home » Gujranwala » آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی برسراقتدار آئیگی، ارقم خان

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی برسراقتدار آئیگی، ارقم خان

گوجرانوالہ(چوہدری محمد صادق)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی برسراقتدار آئیگی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں صدر آصف علی زرداری کو آئینی طور پر استثنیٰ حاصل ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت پر الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت اور قیادت کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ہردور میں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا شریف برادران نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات نعمان عزیز ایڈووکیٹ،تحصیل صدر میاں عاصم خان و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن کیلئے بھرپورتیاریاں کررہی ہے اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔