Home » Gujranwala » سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کے دلوں کی آواز ہے، محمد طارق گجر

سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کے دلوں کی آواز ہے، محمد طارق گجر

گوجرانوالہ (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم پی اے گوجرانوالہ محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کے دلوں کی آواز ہے ‘ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر قیادت ‘ وفاقی حکومت علاقہ کے عوام کو ان کا حق دلا کر رہیگی جبکہ اس مقصد کے حصول کیلئے تمام رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائیگا ‘ چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سب سے پہلے سرائیکی صوبے کے حق میں آواز بلند کر کے اس علاقہ کے عوام کو نئی امنگ دی اب وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور وہ اپنی تقدیر کے خود فیصلے کر سکیں گے۔ چوہدری محمد طارق گجر نے کہا کہ تخت لاہور نے ہمیشہ وفاق کیخلاف سازشیں کی ہیں مگر پی پی پی کی قیادت نے مفاہمتی سیاست کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے صوبائی حکومت کو کام کرنے دیا ہے ۔