Home » Gujranwala » وفاق کے حکمران ہر شعبہ میں ناکام ہو گئے ہیں،نسرین اشفاق

وفاق کے حکمران ہر شعبہ میں ناکام ہو گئے ہیں،نسرین اشفاق

گوجرانوالہ (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ وفاق کے حکمران ہر شغبہ میں ناکام ہو گئے ہیں حالات کا تقاضا ہے کہ فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں نسرین اشفاق نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے۔ کہیں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے تو کہیں جیلوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ لیکن برسراقتدار شخصیات کو اپنے آئندہ اقتدار کی فکر لگی ہوئی ہے۔ نسرین اشفاق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں نہ ووٹ دینگے بلکہ آنیوالا وقت مسلم لیگ ن کا ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت ہی عوامی مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔