Home » Sports » آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان آج کیا جائے گا

آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کا اعلان آج کیا جائے گا

آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ کا دو روزہ اجلاس آج ختم ہورہاہے۔ اجلاس کے بعد آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست آئی سی سی کی تشکیل نو کیلئے لارڈ وولف کی پینسٹھ سفارشات پر بحث شامل ہے جس کے تحت کرکٹ گورننگ باڈی کے اسٹرکچر میں اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔نائب صدر کے لئے مصطفی کمال کی نامزدگی اور ہارون لورگاٹ کے جانشین کی تلاش کیلئے پیش رفت سے بھی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد کا تعین،ایف ٹی پی کو حتمی شکل دینا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کا مسئلہ اٹھائے جانے کی بھی توقع ہے۔