Home » News » سرائیکی صوبہ بنائیں گے تاجرساتھ دیں ،صدرزرداری

سرائیکی صوبہ بنائیں گے تاجرساتھ دیں ،صدرزرداری

  • Publish on April 16, 2012 in News
  • |
  • by admin

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملتان میں جنوبی پنجاب کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرائیکی صوبہ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے تاجر برادری ساتھ دے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سرائیکی صوبے کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ سرائیکی بینک کی منظور دیتے ہیں تاجر سرائیکی بینک کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ انہوں اپنے حالیہ دورہ بھارت میں بھارتی وزیر اعظم سے پہلی بات پانی کی مسئلے پر کی۔ منموہن نےکہابھارت کوثالثی عدالت میں جانےپرکوئی اعتراض نہیں. صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دہشت گردی کی وجہ سے معشت دباو کا شکار رہی مگر جمہوری حکومت مسائل سے نہیں گھبراتی۔