Home » Entertainment » وینا ملک کا امیتابھ جیسا دولہا ملنے کا خواب چکنا چور۔۔

وینا ملک کا امیتابھ جیسا دولہا ملنے کا خواب چکنا چور۔۔

افیئرزکی ملکہ ویناملک کاامیتابھ بچن جیسا دولہا ملنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔جی ہاں رئیلٹی شو۔۔وینا ملک کا وِواہ۔۔۔ بندہوگیا۔ تنازعات کی ملکہ۔۔ وینا ملک کو بھارت میں اتنی پذیرائی ملی کہ انہوں نے وہاں گھر بسانے کاخواب دیکھ لیا۔ اس خواب کو پوراکرنے کے لئے بھارت بھر میں اعلان کیاگیاکہ اگرکسی لڑکے کو وینا سے شادی کرنی ہے تو وہ ٹی وی پر آکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔معیار پر پورااترنے کی صورت میں وینا اسے اپنا دولہا بنالیں گی۔وینانے بھی سوچ لیا کہ اس کھیل میں امیتابھ بچن جیسا کوئی ملا تو اس کی دلہن بن جائیں گی۔مگر ہائے رے قسمت۔۔ویناکے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب رئیلٹی شوتو چھوڑیں، چینل ہی بند ہوگیاجس کے بعد وینا ملک کافی مایوس دکھائی دیتی ہیں۔