Home » Technology » وٹامن سپلیمنٹ موزوں ہے، ماہرین

وٹامن سپلیمنٹ موزوں ہے، ماہرین

موجودہ دور کی تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اکثر لوگ کھانے پینے کا خیال نہیں رکھتے اور نتیجہ۔۔ صحت خراب ہو جا تی ہے۔ ان تمام مسائل سے بچنے کے لئے طبی ماہرین وٹامن سپلیمنٹ کو موزوں سمجھتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روز مرہ زندگی میں اکثر لوگ مناسب غذاؤں کا استعمال نہیں رکھتے جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسانی جسم پر طرح طرح کی بیماریاں حملہ آ ور ہونے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعیت بھی ختم ہونے لگتی ہے۔ ایسے میں ملٹی وٹامن اور فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال موزوں ہوتا ہے جو نہ صرف صحت کو بہتر بنانے میں معاون کردار ادا کر تا ہے بلکہ کم وقت میں ایک مناسب غذا بھی ہے ۔