Home » News » بجلي کے شارٹ فال پر قابو نہ پايا جاسکا،11گھنٹے تک کي لوڈشيڈنگ

بجلي کے شارٹ فال پر قابو نہ پايا جاسکا،11گھنٹے تک کي لوڈشيڈنگ

  • Publish on April 16, 2012 in News
  • |
  • by admin

لاہور: حکومت کے تمام تر دعوو?ں کے باوجود بجلي کے شارٹ فال پر قابو نہيں پايا جا سکا. پيپکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر انہيں تيل اور گيس مطلوبہ مقدار ميں مل جائے تو لوڈ شيڈنگ ميں واضح کمي ہو جائے گي.پيپکو حکام کے مطابق اس وقت بجلي کا شارٹ فال چار ہزار آٹھ سو ميگا واٹ ہے. بجلي کي پيداوار 10 ہزار ميگا واٹ جبکہ طلب چودہ ہزار آٹھ سو ميگا واٹ ہے. پيپکو کے مطابق انہيں روزانہ 38 ہزار ميٹرک ٹن تيل روزانہ چاہئے تاہم صرف 12 ہزار ميٹرک ٹن مل رہا ہے. شارٹ فال کے باعث لاہور ميں لوڈ شيڈنگ کا دورانيہ 11 گھنٹے تک پہنچ گيا ہے جبکہ ديگر چھوٹے شہروں اور ديہات ميں 20 گھنٹے بجلي بند رہنے لگي ہے.