Home » News » 6ٹانگوں والا بچہ ايک نہيں دو جڑے ہوئے بچے ہيں، ڈاکٹرز

6ٹانگوں والا بچہ ايک نہيں دو جڑے ہوئے بچے ہيں، ڈاکٹرز

  • Publish on April 16, 2012 in News
  • |
  • by admin

کراچي: سکھر سے چھ ٹانگوں والا بچہ کراچي کے قومي ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کرديا گيا ہے ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ يہ ايک بچہ نہيں بلکہ دوبچے جڑے ہوئے ہيں ،بچے کے آپريشن کا فيصلہ تفصيلي معائنے کے بعد کيا جائيگا. اين آئي سي ايچ کے ڈائريکٹر ڈاکٹر جمال رضانے بتاياکہ چھ ٹانگوں والا بچہ ايک نہيں بلکہ يہ دو بچے جڑے ہوئے ہيں ، جن ميں ايک بچہ مکمل نہيں ،ڈاکٹرجمال کے مطابق بچوں کے باہر کے علاوہ جسم کے اندر کے اعضا بھي جڑے ہوئے ہيں ، يہ ايک موروثي بيماري ہے اور ايک لاکھ ميں سے ايک بچہ اس کا شکار ہوتا ہے. ڈاکٹر جمال نے بتايا کہ سرجنز کي ٹيم بچے کا تفصيلي معائنہ کرے گي جس کے بعد آپريشن کا فيصلہ کيا جائيگا ،ان کا کہنا تھا کہ بچے کا آپريشن اين ائي سي ايچ ميں بھي ہوسکتا ہے اوراگر ضرورت پڑي تو باہر سے بھي ڈاکٹرز کو بلاياجاسکتا ہے .