Home » Business » 4سال ميں11.66کھرب کے کرنسي نوٹ چھاپے گئے

4سال ميں11.66کھرب کے کرنسي نوٹ چھاپے گئے

اسلام آباد:وفاقي وزارت خزانہ نے بتاياہے کہ موجودہ حکومت نے 4 سالہ دور ميں ساڑھے 11 کھرب روپے سے زائد کے کرنسي نوٹ چھاپے، سب سے زيادہ ايک ہزار ماليت والے ساڑھے 6 کھرب روپے سے زائد کے نوٹ چھاپے گئے . وزارت خزانہ نے آج قومي اسمبلي کو تحريري جواب ميں بتاياکہ گزشتہ 4 سالہ دور ميں 11 کھرب 66 ارب روپے کے کرنسي نوٹ چھاپے گئے، پانچ روپے والے 7 ارب کے، 10 روپے ماليت کے 27 ارب اور 20 روپے والے 14 ارب کے نوٹ چھاپے گئے، پچاس روپے ماليت ولے 30 ارب کے نوٹ، 100 روپے والے 92 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے،جواب ميں بتاياگياکہ 500 ماليت والے 216 ارب اور ايک ہزار روپے ماليت والے 676 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے،سب سے بڑے کرنسي نوٹ 5 ہزار ماليت کے 102 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے.