Home » News » تيل،گيس نہ ملنے سے لوڈشيڈنگ ميں کمي ممکن نہيں، وزارت پاني وبجلي

تيل،گيس نہ ملنے سے لوڈشيڈنگ ميں کمي ممکن نہيں، وزارت پاني وبجلي

لاہور:ملک ميں بجلي کا شارٹ فال 4360 ميگاواٹ پر موجود ہے وزارت پاني و بجلي کا کہنا ہے کہ تيل اور گيس نہ ملنے کي وجہ سے لوڈشيڈنگ ميں کمي ممکن نہيں. پيپکو حکام کے مطابق ملک ميں بجلي کي پيداوار 10 ہزار 345 جبکہ طلب 14 ہزار 705 ميگا واٹ ہے. بجلي کي ہائيڈل پيداوار 4 ہزار 33 ميگا واٹ، تھرمل ايک ہزار 590 جبکہ آئي پي پيز کي پيداوار 5 ہزار 530 ميگا واٹ ہے. بحران کے باوجود کراچي اليکٹرک سپلائي کمپني کو 730 ميگا واٹ بجلي فراہم کي گئي. شارٹ فال کے باعث لاہور ميں 9 سے 11 گھنٹے جبکہ ديگر شہروں اور ديہات ميں 16 گھنٹے تک لوڈ شيڈنگ کي جا رہي ہے.