Home » Business » توانائي بحران : پاکستان کو 400 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ، عالمي بينک

توانائي بحران : پاکستان کو 400 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ، عالمي بينک

کراچي :عالمي بينک کا کہنا ہے کہ توانائي بحران کے باعث پاکستان کو سالانہ 400 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے لہ?ذا اس شعبے ميں اصلاحات کي فوري ضرورت ہے. عالمي بينک نے پاکستان پروگريس رپورٹ 2014-2010ء کے نام سے ايک رپورٹ جاري کي ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ ملک ميں گزشتہ 2 سالوں کے دوران بجلي کے نرخ 75 فيصد بڑھے ہيں مگر اب بھي بجلي اور گيس کے شعبوں ميں مزيد فوري اصلاحات کي سخت ضرورت ہے. رپورٹ کے مطابق مالي سال 13-2012ء ميں پاکستان کي معيشت 4.2 فيصد کي رفتار سے ترقي کرسکتي ہے جبکہ مالي خسارہ 5.5 فيصد رہنے کا تخمينہ ہے. رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ مالي سال 13-2012ء ميں پاکستان کي ٹيکس آمدني معيشت کے 10 فيصد کے برابر ہوگي جو دوسرے ممالک کے مقابلے ميں بہت کم شرح ہے