اولمپک گیمز میں دہشت گردی کاخطرہ،لندن میدان جنگ نظرآنے لگا
منتظمین کولندن اولمپک گیمز کے دوران نائن الیون کی طرز پر دہشت گردی کا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے کی جانیوالی تیاریوں سے لندن شہر میدان جنگ کا نظر آنے لگاہے۔اولمپک گیمز سیکورٹی پلان کے تحت لندن میں جگہ جگہ مورچے، بلند عمارتوں پر میزائل کی تنصیب اور آزمائش، فوجی ہیلی کاپٹرز کا گشت اور جیٹ فائٹر طیاروں کی گونج میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے۔میزائلز کی آزمائش کے موقع پر ایئرمارشل اسٹورٹ آتھا نے کہاکہ ستائیس جولائی سے بارہ اگست تک اولمپک گیمز کے دوران فضائی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور گیمز کو سبوتاڑ کرنے کی ہرکوشش کا منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔ ہم دہشت گردوں کی ہرکارروائی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔