ایشین ٹیم اسکواش سیمی فائنل :پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے
سولہویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو دوصفر سے ہرادیا۔ ملائیشیا نے جاپان کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔کویت میں جاری سولہویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ہانگ کانگ کو دوصفر سے ہرادیا۔ کوارٹرفائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے لیو ایو کو گیارہ آٹھ، چار گیارہ، گیارہ آٹھ اورگیارہ نو سے شکست دی۔دوسرے میچ میں فرحان محبوب نے عالمی نمبر چھتیس میکس کے خلاف گیارہ تین، چھ گیارہ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے فتح حاصل کی اور پاکستان کو فیصلہ کن برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچادیا۔