Home » Business » پی ایس او کے واجبات بلند ترین سطح پر

پی ایس او کے واجبات بلند ترین سطح پر

پاکستان ا سٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا اور پی ایس او کی انتظامیہ نے وزارت خزانہ سے فوری طور پرپچاس ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاور سیکٹرز اور دیگر اداروں پر واجبات میں بیاسی ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے پی ایس او کے واجبات بڑھ کر دو سو دو ارب چونتیس کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔پی ایس او کے ترجمان کے مطابق واپڈا چون ارب اٹھائیس کروڑ روپے،حبکو اٹھانویارب روپے اور کیپکو پرپی ایس اوکے اکیس ارب روپے کے واجبات ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی سے فوری طور پرپچاس ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔